3 مئی، 2015، 2:35 PM

اٹلی

اٹلی کی بحریہ نے ہزاروں غیر قانونی تارکین وطن کو بچالیا

اٹلی کی بحریہ نے ہزاروں غیر قانونی تارکین وطن کو بچالیا

مہر نیوز/ 3 مئی / 2015 ء : اٹلی کی بحریہ نے غیر قانونی طور پر یورپ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے ہزاروں غیر قانونی تارکین وطن کو بچالیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اٹلی کی بحریہ نے غیر قانونی طور پر یورپ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے ہزاروں غیر قانونی تارکین وطن کو بچالیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اٹلی کی بحریہ نے بحیرہ روم میں لیبیا کے ساحل کے قریب چھوٹی کشتیوں میں سوار ہوکر غیر قانونی طور پر یورپ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 3 ہزار 427 افراد کو بچالیا ہے، بچائے گئے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اور ان کا تعلق افریقی ممالک سے بتایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بحیرہٴ روم میں غیرقانونی مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے 750 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد مختلف ممالک کے بحری جہازوں نے سمندر میں اپنا گشت بڑھا دیا ہے۔

News ID 1854553

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha